پیسیکو میں بجلی چوعہسپتالوں پرچھاپے ، جرمانے مقدما ت ، گیپکونا ہندگان کیخلاف سخت اقدامات 

گوجرانوالہ؍ نارنگ منڈی؍ پشاور  (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر بجلی چوری کی روک تھام کے لیے تشکیل دی گئی ضلعی ٹاسک فورس/ کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، گیپکو کے بڑے نادہندگان سے ریکوری کے لیے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شبیر حسین بٹ، ایس ای (سٹی)سرکل، ایس ای(کینٹ)سرکل، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر، ڈی ایس پی(لیگل)اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے،ایس ای(کینٹ)سرکل نے بتایا کہ ستمبر 2023سے بجلی چوری کے 795کیسز پر مقدمات کا اندراج کیا گیا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا کہ جو بڑے نادہندگان ہیں ان کے خلاف بھی ریکوری کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں اس سلسلہ میں تحصیل دار ریکوری، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر، پولیس اور گیپکو حکام مربوط کوارڈینیشن کے ذریعے کام کریں۔پیسکو کے مطابق پیسکو ایس اینڈ آئی ٹیم کی جانب سے بجلی چوری میں ملوث ہسپتالوں پر چھاپے مارے گئے ہیں، ایک ہی روز میں چار نجی ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی ہے، امین میڈیکل کمپلیکس بونیر سے ٹیمپرڈ میٹر پکڑا گیا جس پر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔پیسکو کے مطابق سوات میں الصحت ہسپتال میں 5 ٹیمپرڈ میٹر پکڑے گئے جس کے بعد ہسپتال پر 6 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، میڈیکل سینٹر بٹ خیلہ پر 13000 یونٹس زیر التوا پائے جانے پر بھاری بل چارج کیا گیا اسی طرح تیمرگرہ میں اسپتال میں دو ڈائریکٹ کنڈوں سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ترجمان پیسکو کے مطابق تمام ہسپتالوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے مراسلے متعلقہ تھانوں کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔نارنگ منڈی میں لیسکو نارنگ کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری لاکھوں روپے جرمانے کرکے مقدمات درج کروادیے ایس ڈی او سب ڈویثرن لیسکو نارنگ عمران مبشرہاشمی نے ڈیڑھ درجن کے قریب بجلی چوروں کو 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کرکے مقدمات درج کروادیئے ہیں۔ فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید49بجلی چور پکڑے گئے جن کو1لاکھ 12ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 33لاکھ 29ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 271 روز میں کل 8716 بجلی چور پکڑے گئے جن کو 3کروڑ 3لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور89کروڑ 18لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر 8585بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوگیا ہے جبکہ ریجن کے 8 اضلاع میں 6755بجلی چوروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ فیسکو نے بجلی چوروں سے 64کروڑ 31لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن