عیدالاضحی کی آمد، مارکیٹوں کےاوقات کارکیلئےعدالت نےبڑاحکم جاری کردیا۔تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی عدالت نے سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کردی۔لاہورہائیکورٹ نےعیدالاضحی کےموقع پرمارکیٹوں کےاوقات کاربڑھادئیے۔ عدالت نے مارکیٹوں کو رات بارہ بجے تک کھولا رکھنے کی اجازت دے دی ۔عدالت نے ویک اینڈ پر رات ایک بجے تک مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت کردی۔مردہ مرغیوں سے متعلق رپورٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پیش کی۔رپورٹ کےمطابق ٹولیٹن مارکیٹ سے 46 ہزار چھ سو ستر کلو مردہ مرغی تلف کی ۔ مردہ اور مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف 94 مقدمات درج کیے گے ۔ گوشت کی چیگنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔