اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نےکہاکہ بشریٰ بی بی، یاسمین راشد،عالیہ حمزہ ودیگرکےپاس کوئی سہولیات نہیں ہیں۔تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکرغلام مصطفےشاہ کی زیرصدارت جاری ہے،قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات مؤخر کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی ۔نئی منتخب رکن زینب محمود بلوچ نےعہدےکا حلف اٹھا یا۔نو منتخب رکن زینب محمود بلوچ کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے وہ انوشہ رحمان کی خالی نشست پر ایم این اے منتخب ہوئی ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلئے پارلیمنٹ آمد قومی اسمبلی اجلاس میں کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کردیاگیا۔نوٹس اسد عالم نیازی نے پیش کیا کے الیکٹرک میں 2109 فیڈرز موجود ہیں۔وزیر مملکت خزانہ علی پرویزنےکہاکہ ملک اراکین کو انفرادی طور پر نقصان والے فیڈرز کا ڈیٹا دے دیا جائے گا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئےاپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان نےکہاکہ سرگودھا میں ہم پر بہت سے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، ہمارے ساتھی رہا ہو رہے ہیں خلائی مخلوق انہیں دوبارہ گرفتار کر رہی ہے، ڈی جی ایف آئی اے ریاست کا ملازم ہے، ڈی جی ایف آئی اے عقل کا اندھا ہے، بشریٰ بی بی، یاسمین راشد ، عالیہ حمزہ کے پاس کوئی سہولیات نہیں ہیں۔