جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے مین رن وے کی دوبارہ تعمیر کے کنٹریکٹ پر دستخط کی تقریب

Jun 07, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے مین رن وے (07L/25R) کی دوبارہ تعمیر کے کنٹریکٹ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی ،کنٹریکٹ پر دستخط کی تقریب سول ایویشن ہیڈکواٹرز میں ہوئی,معاہدے پر سی اے اے کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور عمر جان اینڈ کمپنی کے ڈائریکٹر  نے دستخط کئے ,مین رن وے کی دوبارہ تعمیر کے منصوبہ پر عید کے بعد کام شروع ہوجائے گا,مین رن وے 07/25R کی دوبارہ تعمیر سے ائیر سائیڈ انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی,دوبارہ تعمیر کے بعد کیٹیگری فورF (بشمول A380) تک کے وائیڈ باڈی جہاز رن وے استعمال کر سکیں گے بہترایئر سائیڈ انفراسٹرکچر بڑھتے ہوئے مسافروں اور فلائیٹس کے دباو سے نمٹنے میں مدد گار ثابت ہوگارن وے اپ گریڈیشن جناح انٹرنیشنل کو مستقبل میں ملکی اور بین الاقوامی دونوں ایئرلائنز کے لئے پرکشش بناتا ہے,دوبارہ تعمیر ہونے والا مین رن وے جدید ترین سینٹرلائن لائٹس اور کیٹ-ون ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم سے لیس ہوگاجدید کیٹ-ون ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم کا کنٹرول اور مانیٹرنگ کا نظام کنٹرول ٹاور میں نصب کیا جائے گااپ گریڈیشن سے رن وے ایک ہزار فٹ بڑھ کر 11500 فٹ لمبا ہوجائے گاآپ گریڈیشن میں رن وے کے دونوں سروں پر ٹیکسی ویز اور 'اووررنز' کی تعمیر نو بھی شامل ہیرن وے 07L کے اختتام کے قریب چار ٹیکسی لنکس کو بھی اسفالٹک اوورلے کے ذریعے دوبارہ تعمیر کیا جائے گا

مزیدخبریں