اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین رحمت للعالمین اتھارٹی خورشید ندیم نے کہا ہے کہ رحمت للعالمین اتھارٹی کا بنیادی مقصد معاشرے کو سیرت النبی کے سانچے میں ڈھالنا ہے ہم سیرت النبی کی اس انداز میں تحقیق کر رہے ہیں کہ تمام شعبوں میں عملی اقدامات کیے جا سکیں تعمیر کردار کی حکمت عملی کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے گا ملک بھرکی جامعات اور دینی مدارس میں یوتھ کلب بنا رہے ہیںجرائم کی شرح بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ نظام تعلیم میں کردار سازی کی مرکزی جگہ نہ دینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے زیر اہتمام ’’حکمت عملی برائے تعمیر کردار ‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی قومی نصاب کمیٹی کے سربراہ شفقت جنجوعہ چیئرمین پیغام پاکستان ڈاکٹر ضیاء الحق سمیت جامعات کے سربراہان اور ماہرین تعلیم بھی موجود تھے
رحمت للعالمین اتھارٹی کا مقصد معاشرے کو سیرت النبی کے سانچے میں ڈھالنا ہے،خورشید ندیم
Jun 07, 2024