معمولی فیس لینے والے اداروں  کے مسائل حل کریں گے،گورنر

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں انتہائی معمولی فیس لینے والے تعلیمی اداروں کو کم سے کم اجرت کی شرط سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے،ایسوسی ایشن کا موقف اصولی ہے جس پر توجہ دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان سے عہدے داروں کے ہمراہ ملاقات کے دوران کیا،، ابرار احمد خان نے کہا کہ کسی بھی دور حکومت میں کم فیس کے حامل نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مشکلات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی گئی، فیسوں اور طلبہ کی تعداد کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کی درجہ بندی اور اسی حساب سے پالیسیوں کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے،نجی تعلیمی ادارے اس وقت 2درجن سے زائد ٹیکسز دے رہے ہیں ا س موقع پر سابق صوبائی امیدوار حلقہ پی پی 4 ملک ریاست علی سدھریال بھی موجود تھے،آخر میں ابرار احمد خان نے پاکستان کے عظیم دینی سکالر مفسر قرآن علامہ سید ریاض حسین شاہ کی لکھی ہوئی تفسیر بطور ہدیہ پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن