اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاواکی زیر صدارت پارک انکلیو کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. جس میں سی ڈی اے کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارک انکلیو فیز ٹو اور تھری میں بجلی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ پارک انکلیو کے لئے الگ گرڈ سٹیشن قائم کیا جائے. چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر فنانس اور ممبر انجینئرنگ کو ہدایت دیں کہ وہ اس سلسلے میں آئیسکو حکام سے رابطہ کریں.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ پارک انکیلو میں موجود ہسپتالوں، سکولوں اور دیگر بنیادی سہولیات کے پلاٹ ضوابط کے مطابق الاٹمنٹ کے لئے پیش کئے جائیں۔
پارک انکلیو فیز ٹو اور تھری میں بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،چیئرمین سی ڈی اے
Jun 07, 2024