اوپن یونیورسٹی میں ’’ریسرچ ایوارڈز 2024 ‘‘کی تقریب تقسیم اسناد 

Jun 07, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں آفس آف ریسرچ اینڈ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) کی جانب سے گذشتہ روز ''ریسرچ ایوارڈز 2024'' کی تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کیا گیا،صدارت وائس چانسلر علامہ اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی۔ اس تقریب کا مقصد ریسرچ پبلی کیشن گرانٹس 2023 کے لیے اسناد تقسیم کرنا تھا۔ کل 242درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 233 اہل درخواست گزار تھے اور 317 تحقیقی مقالے ایوارڈ کے لیے زیر غور آئے۔ 233ریسرچ پبلی کیشن میں سے49 سوشل سائنسز،48 فیکلٹی آف سائنسز سے،32 کا تعلق فیکلٹی آف عریبک اینڈ اسلامک اسٹڈیز،25 فیکلٹی آف ایجوکیشن سے، اور 13 کا تعلق سروسز ڈیپارٹمنٹ سے تھا۔ اس کے علاوہ ریسرچ گرانٹ لینے والوں میں 66 طلبہ و طالبات بھی شامل تھے۔مزید برآں، ''انوویٹو آئیڈیاز مقابلہ 2024'' میں 300 درخواست گزاروں نے حصہ لیا، جس میں سے 10 فائنلسٹ منتخب ہوئے اور پانچ بہترین کو انعامی رقم سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں