چیئرمین ہلال احمرکی ہدایت پر سیلاب متاثرہ گھرانوں کی مدد کا سلسلہ جاری

Jun 07, 2024

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ ) ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ گھرانوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے ،ریکوری پروگرام کی تکمیل کے لیے سندھ اور بلوچستان کے چھ اضلاع میں لوڈر رکشہ کی تقسیم  آج 7 جون سے شروع ہو گی ۔سندھ کے پانچ اور بلوچستان کے ایک ضلع میں تقسیم تقریب منعقد کی جائے گی ۔ہر ضلع میں 35 مستفید کنندہ میں لوڈر رکشے تقسیم کیے جائینگے ۔ پہلی تقریب تقسیم دادو میں ہو گی۔دوسری تقریب لاڑکانہ/قمبر شہداد کوٹ ،تیسری تقریب خیرپور شکار پور اور آخری تقسیم تقریب بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں  9 جون کو منعقد ہو گی۔ سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان عبید اللہ خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہلال احمر پاکستان کی جانب سے گھریلو کفالت کے لیے بھینسیں بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جا چکی ہیں ۔اسی طرح گھریلو کفالت کے لیے سیلاب متاثرہ گھرانوں میں بکریاں بھی تقسیم کی جائینگی ۔

مزیدخبریں