نیپال کے پہاڑی سلسلوں میں موجود ہمالیہ کی چوٹیوں سے 11 ٹن (تقریباً 11 ہزار کلو گرام) کچرا صاف کیا گیا۔نیپال کو قدرت نے خوبصورت اور بلند ترین پہاڑی چوٹیوں سے نوازا ہے جسے سر کرنے کیلئے دنیا بھر سے کوہ پیما ہر سال وہاں کا رخ کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں کوہ پیماؤں کے سبب برف سے گھری چوٹیوں پر کچرے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔اس حوالے سے نیپالی فوج نے بتایا کہ اس سال دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور ہمالیہ کی دو دیگر چوٹیوں سے 11 ٹن کوڑا کرکٹ، 4 لاشیں اور ایک انسانی ڈھانچے کو پہاڑوں سے نکالا گیا۔نیپالی حکام کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ سمیت ہیمالیہ کے نوپٹسے اور لوتسے پہاڑ سے کچرا اور لاشوں کو صاف کرنے میں 55 دن لگے۔ایک اندازے کے مطابق 50 ٹن سے زیادہ فضلہ اور 200 سے زائد لاشیں ماؤنٹ ایورسٹ پر تاحال موجود ہیں۔واضح رہے نیپالی فوج کی جانب سے پہاڑوں سے کچرا صاف کرنے کا عمل 2019 میں شروع کیا گیا تھا جسے سب سے اونچا کچرے کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے۔