پاکستان کی امریکاسےعبرتناک شکست،معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی امریکاکے ہاتھوں شرمناک شکست کا معاملہ قومی اسمبلی میں جا پہنچا ۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکرغلام مصطفےشاہ کی زیرصدارت میں ہوا،قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات مؤخر کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی ۔نئی منتخب رکن زینب محمود بلوچ نےعہدےکا حلف اٹھا یا۔نو منتخب رکن زینب محمود بلوچ کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے وہ انوشہ رحمان کی خالی نشست پر ایم این اے منتخب ہوئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےسنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا خان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقو ی کوآڑےہاتھوں لیا۔کہاکہ کل رات پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ،ہماری ٹیم امریکا جیسی نئی ٹیم سے ہار گئی یہ چیئرمین پی سی بی جہاں جاتا ہے نحوست ساتھ ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن