میچ سے قبل اعظم خان سے کہا پرفارم کرو ورنہ فٹنس پر بات آئیگی: شاہد آفریدی

Jun 07, 2024 | 18:21

ویب ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بتایا ہے کہ میچ سے قبل اعظم خان کو کہا اگر پرفارم نہیں کرو گے تو تمہاری فٹنس پر بات آئیگی.شاداب کو بھی خود کال کی تھی۔امریکا کے خلاف میچ کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی کھلاڑی مشکل وقت سے گزرہا ہو، میں اسے بطور سینئر کال کرتا ہوں۔ کئی عرصے سے دیکھ رہا ہوں اعظم پر سوشل میڈیا پر بہت تنقید ہورہی ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘میں ابھی انگلینڈ میں ہوں، اعظم خان کو کالز بھی کی، ان کو فون پر میرا یہی میسج تھا کہ آپ پرفارم نہیں کرو گے تو آپ کی فٹنس پر بات آئے گی۔ یہ بات میں اعظم سے 8،9 سالوں سے کہہ رہا ہوں کہ آپ اپنی فٹنس بہتر کریں۔سابق کپتان نے بتایا کہ انگلینڈ سے آخری میچ کے دوران میں نے خود شاداب کو کالز، میسج اور ویڈیو کالز کرکے ان کی غلطیاں بتائیں۔ مجھے آپ میں پہلے والا شاداب نظر نہیں آرہا، میں نے شاداب سے پریکٹس کی ویڈیوز بھی منگوائی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں نے شاداب کو ٹپس دی تھیں اس کے بعد شاداب نے مجھے کہا تھا کہ ان کی باؤلنگ اور بیٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ میں نے شاداب سے کہا تھا کہ آپ نے اب آگے بھی اسی پلان کو لے کر چلنا ہے۔

مزیدخبریں