بانی پی ٹی آئی متنازعہ ٹویٹ کیس میں شامل تفتیش

بانی پی ٹی آئی متنازعہ ٹویٹ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کی.بانی پی ٹی آئی کے وکلاء بھی ان کے ہمراء موجود تھے۔ایف آئی اے کی جانب سے سوالات کئے گئے کہ  آپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ کون استعمال کر رہا ہے.کیامتنازعہ ٹویٹ آپ کی مرضی سے کی گئی؟ٹویٹ اب تک ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا گیا؟

یاد رہے کہ ایف آئی اے ٹیم تیسری مرتبہ اڈیالہ جیل تفتیش کے لیے آئی.

قبل ازیں  بانی پی ٹی آئی دومرتبہ شامل تفتیش ہونے سے انکار کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن