ٹی 20 ورلڈ کپ: کینیڈا کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف

نیویارک:  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔امریکی شہر نیویارک میں ہونیوالے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ نے ٹاس جیت کر کینیڈا کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے. نکولس کرٹن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے.اس کے علاوہ شریاس مووا 37، پرگت سنتھ 18 اور ارون جانسن 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ اور میک کارتھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک اڈائر اور ڈیلنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ اور کینیڈا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں، آئرلینڈ کو بھارت نے اور کینیڈا کو امریکا نے پہلے میچ میں شکست دی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن