بیجنگ : وزیراعظم شہبازشریف کو گریٹ ہال آف دی پیپل میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اعزازمیں گریٹ ہال آف پیپل ہال میں استقبالیہ تقریب کاانعقاد کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف عظیم عوامی ہال پہنچے توچینی وزیراعظم لی چیانگ نے ان کاپُرتپاک استقبال کیا. تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیربھی شریک تھے۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ، وزیراعظم کو چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا. وزیراعظم نے چینی وزیراعظم کے ہمراہ گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔وزیراعظم نے چینی کابینہ سے ملاقات کی اور چین کےوزیراعظم سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔
گذشتہ روز وزیراعظم نے پاک چین فرینڈ شپ اینڈ بزنس رسپشن سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے. چین کی تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، چینی ماڈل پر عمل کرکے پاکستان کوعظیم بنائیں گے۔