سی سی پی او پشاور کے مطابق بڈھ بیر کے مقام پر پولیس نے ایک مشتبہ کار کو روکنے کی کوشش کی جس پر کار سوار نے بم سے کار اڑا دی۔ دھماکے کے نتیجے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دھماکے کے بعد حکام نے شہر کی سکیورٹی بڑھا کر مختلف مقامات کی ناکہ بندی کردی ہے۔