سعودی عرب سے ایک بحری جہاز پینسٹھ ہزار ٹن خام تیل لے کر کراچی پہنچا جس کی قبل ازشپمنٹ رپورٹ میں اس میں بارہ فیصد کاربن ظاہر کی گئی تھی جوایک مقررہ معیارہے مگر پاکستان سٹیٹ آئل کے ٹیسٹ کرانے پر اس میں کاربن کی مقدار تیرہ فیصد نکلی ۔ معلوم ہوا ہے کہ تیرہ فیصد کاربن کےخام تیل کی قیمت بارہ فیصد والے کے مقابلہ میں پندرہ ڈالر فی بیرل کم ہوتی ہے لیکن یہ شپمنٹ پاکستان کو زیادہ قیمت پر دینے کی کوشش کی گئی ۔