کراچی اور لاہورسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سات سو چھیتر پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزار پوائنٹس پر بند ہوا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے زبردست تیزی رہی کاروباری ہفتے کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور پورے ہفتے تیزی برقرار رہی،مارکیٹ میں لیورج پراڈکٹس متعارف کرانےکےاعلان اور نیشنل بینک کے توقعات سے بہتر مالیاتی نتائج نے مارکیٹ میں زبردست تیزی میں اضافہ کیا۔کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سات سو چہترپوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزار پوائنٹس پر بند ہوا۔رواں ہفتے اوسط کاروباری حجم چودہ کروڑ پینسٹھ لاکھ شئیرز رہا جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں انچاس فیصد زائد ہے ۔ ادھر لاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی رواں ہفتے تیزی دیکھی گئی ۔پہلے روز مارکیٹ چوہتر پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار تین سو اٹھاون پوائنٹ پر بند ہوئی۔ دوسرے روز لاہور اسٹاک مارکیٹ ایک سو چونتیس پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار چار سو اٹھانوے پوائنٹس پر بند ہوئی۔ دو مارچ کو لاہور سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور مارکیٹ چھتیس پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار پانچ سو چونتیس پوائنٹ پر بند ہوئی۔ تین مارچ کو تیزی رہی۔ مارکیٹ سینتالیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار پانچ سو اکیاسی پوائنٹ پربند ہوئی۔ چار مارچ کوبھی تیزی رہی اورمارکیٹ اناسی پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار چھ سو ساٹھ پوائنٹ پر بند ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن