دسویں کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم انگلینڈ کےایک سو بہتر رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی ہے

انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان ٹورنامنٹ کا اہم ترین میچ بھارت کے شہر چنائی میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت نہیں ہوا۔ پہلے ہی اوور میں تین کے مجموعی سکور پر یکے بعد دیگرے انگلینڈ کے دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے۔ کیون نے دورنز بنائے جبکہ اینڈریو کوئی رن سکور نہ کرسکے۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ پندرہ رنز پر گری جب آئین بیل پانچ رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد راوی اور جوناتھن نے گرتی ہوئی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور انگلینڈ کے مجموعی سکور میں ترانوے رنز کا اضافہ کیا۔ راوی ساٹھ جبکہ جوناتھن باون رنز بناکر نمایاں رہے۔ کوئی کھلاڑی بھی جنوبی افریقہ کی باؤلنگ کا جم کر مقابلہ نہیں کرسکا اور پوری ٹیم پینتالیس اعشاریہ چار اوور میں ایک سو اکہتر کے سکور پرڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے چار جبکہ آر پیٹرسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ای پیپر دی نیشن