صدرزرداری نے مسلم لیگ نون کی طرف سے پی پی پی کو پنجاب میں حکومت سے الگ کیئے جانے اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان پر مقدمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پی پی پی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منگل کی شام طلب کیا ہے،اجلاس میں پنجاب میں مسلم لیگ نون کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔