پیپلزپارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کے بیٹے کو کراچی میں اغوا کرنے کی کوشش، تاہم نامعلوم افراد گاڑی میں پیٹرول ختم ہونے پر انہیں چھوڑ کر فرارہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم افراد فوزیہ وہاب کے بیٹے مرتضیٰ اکرام کو کے ڈی اے سکیم ون سے اغوا کرکے سہراب گوٹھ کی جانب لے جارہے تھے کہ گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے پر وہ مرتضیٰ کو یو بی ایل سپورٹس کمپلکس کے قریب چھوڑ کرفرارہوگئے،جس کے بعد مرتضی فیروزآباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے،ذرائع کےمطابق نامعلوم ملزمان نے مرتضیٰ اکرام سے لوٹ مار بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...