ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم افراد فوزیہ وہاب کے بیٹے مرتضیٰ اکرام کو کے ڈی اے سکیم ون سے اغوا کرکے سہراب گوٹھ کی جانب لے جارہے تھے کہ گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے پر وہ مرتضیٰ کو یو بی ایل سپورٹس کمپلکس کے قریب چھوڑ کرفرارہوگئے،جس کے بعد مرتضی فیروزآباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے،ذرائع کےمطابق نامعلوم ملزمان نے مرتضیٰ اکرام سے لوٹ مار بھی کی۔