افغان حکام کے مطابق نيٹو کا قافلہ اسپن بولدک سے گزر رہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑاديا. دھماکے کے بعد متعدد گاڑيوں ميں آگ لگ گئی. دھماکے کے نتیجے میں چھ نیٹو اہلکاروں سمیت سترہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ واقعہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے جبکہ چمن بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کرديا گيا ہے.