ہالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی فلم مین ان بلیک کا تیسرا پارٹ تھری ڈی ورژن میں پیش کیا جارہاہے،فلم میں ول اسمتھ اورٹومی لی جونز تیسری بار اکٹھے کام کرتے نظر آئیں گے،فلم میں ول اسمتھ کا کردار غیرمرئی مخلوق کی تلاش کرنے والے ایجنٹ جے کا ہے،یاد رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم انیس سو ستانوے میں ریلیز کی گئی جبکہ دوسرا حصہ دوہزادومیں پیش کیا گیا تھا۔دونوں فلمیں دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر کا بزنس کر چکی ہیں۔مین ان بلیک تھری رواں سال پچیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔