بالٓاخر حکومت ایوان بالا سے پنجاب میں بہاولپور جنوبی پنجاب کا نیا صوبہ بنانے کی 24 ویں آئینی ترمیم منظور کرالی۔ چیف وہپ اسلام الدین شیخ حکومتی ارکان کو اکٹھا کرنے میں مصروف رہے حتیٰ کہ وہ عبدالحفیظ شیخ کو بھی ایوان میں لانے میں کامیاب ہو گئے۔ ایوان بالا مےں بہاولپور جنوبی پنجاب کا نےا صوبہ بنانے کی آئےنی ترمےم کے حق مےں پےپلز پارٹی، مسلم لےگ (ق) عوامی نےشنل پارٹی ، اےم کےواےم ، بلوچستان نےشنل پارٹی نے ووٹ دےا جبکہ مسلم لےگ (ن) ، مسلم لےگ (ف) اور نےشنل پارٹی نے ترمےم کے خلاف اےوان سے احتجاجاً واک آﺅٹ کےا۔ جمعےت علماءاسلام (ف) نے ووٹنگ مےں حصہ نہےں لےا۔ اےوان بالا مےں قائد حزب اختلاف محمد اسحقٰ ڈار اور نےشنل پارٹی کے سےنےٹر مےر حاصل بزنجو نے پنجاب کی غےر منصفانہ تقسےم انتخابی نعرہ قرار دے کر مسترد کردےا ہے۔ محمد اسحقٰ ڈار نے زور دار انداز مےں پنجاب کا مقدمہ لڑا انہوں اعدادو شمار ےہ بات ثابت کی 2002-7ءکے دوران جنوبی پنجاب کی ترقی پر 2008-13 ءکے مقابے مےں ترقےاتی منصوبوں پر کم رقم خرچ کی گئی۔