لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے کہا ہے کہ صدر زراری کی سیاسی سرگرمیاں آئین سے متصادم ہیں۔ پیپلز پارٹی منافرت اور صوبائیت کو ہوا دے کر اقتدار ہتھیانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ سندھ بھی ان کے ہاتھ سے نکل گیا۔ شہر قائدؒ اور کوئٹہ میں بدامنی کا ہر سانحہ اور واقعہ وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا شاخسانہ ہے۔ رحمن ملک نے اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کیلئے پنجاب حکومت کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے۔
پیپلز پارٹی اقتدار کیلئے منافرت اور صوبائیت کو ہوا دے رہی ہے: میاں مرغوب
Mar 07, 2013