بیگم صفیہ اسحاق کی تصنیف ”مجید نظامی عہد ساز صحافی“ کی تقریب رونمائی آج ایوان کارکنان میں ہو گی


لاہور (خبر نگار) مسلم لیگی رہنما بیگم صفیہ اسحاق کی تصنیف ”مجید نظامی عہد ساز صحافی“ کی تقریب رونمائی آج بروز جمعرات صبح ساڑھے 10 بجے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، 100 شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں ہو گی۔ تقریب کی صدارت کرنل (ر) امجد حسین سید کرینگے۔ تقریب کا اہتمام ارمغان حجاز فاﺅنڈیشن نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔
تقریب رونمائی

ای پیپر دی نیشن