مشرف کے ساتھی پارٹی عہدیدار نعیم طاہر کیخلاف فراڈ، دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عدالت کے حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی عہدیدار نعیم طاہر کے خلاف فراڈ، دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کونسل آف آرٹس اسلام آباد کے سابق ڈی جی نعیم طاہر نے ماڈل ٹاﺅن میں واقع 2کنال کا پلاٹ زاہد بٹ نامی شخص کو 81لاکھ میں فروخت کیا بعد میں پتہ چلا کہ مذکورہ پلاٹ نعیم طاہر کی ملکیت نہیں ہے جس پرزاہد بٹ نے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا لیکن نعیم نے انکار کر دیا جس پر زاہد بٹ نے عدالت سے رجوع کیا۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد گذشتہ روز مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جس پر تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے نعیم طاہر کیخلاف مقدمہ زیر دفعہ 468,471,420 درج کر لیا ہے۔ ملزم نعیم طاہر مشہور مصنف، ڈرامہ نگار امتیاز علی تاج کا داماد ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...