اورکزئی ایجنسی (آئی این پی+ ثناءنیوز ) اپراورکرزئی کے علاقے مامونزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 شدت پسند جاں بحق ہو گئے ، کارروائی کے دوران ایک افسرسمیت 5 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے مامونزئی میں سکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائی میں 12شدت پسند مارے گئے۔ جھڑپوںمیں سکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت پانچ اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے اہم علاقے تارغور کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے پچاس سے زائد شدت پسندوں کو جاں بحق کیا۔ زخمی اہلکاروں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلائیہ منتقل کردیا گیا ہے فورسز کے علاقہ میںسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق جانی خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ جس سے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ اے پی اے کے مطابق نوشہرہ میں سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ طالبان کمانڈر قاری باسط خویشگی کے علاقے میں موجود ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق قاری باسط پشاور، مردان اور نوشہرہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت مقرر کر رکھی تھی۔
اپر اورکزئی