مرکنٹائل ایکس چینج میں 2 ارب 98 کروڑ سے زائد کا کاروبار

Mar 07, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز 12058 لاٹ کے سودے 2 ارب 98 کروڑ 77 لاکھ 51 ہزار 7 سو 51 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاول، چینی کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چاندی، سونے، پام آئل اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 90.56 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 28.627 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1573.8 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 50175 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 60896 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3458 روپے رہی ۔

مزیدخبریں