اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو زیرو ریٹ پر برقرار رکھنے اور ٹیکسٹائل برآمدات پر عائد دو فیصد کیپٹل ویلیو ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری نے مطالبات مانے جانے پر آج سے انڈسٹری چلانے کا اعلان کر دیا۔ ایف بی آر کے اس فیصلے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات کا ہدف پورا اور موجودہ حالات میں انڈسٹری چلنے میں مدد ملے گی۔
ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب، ٹیکسٹائل برآمدات پر ویلیو ٹیکس واپس
Mar 07, 2013