کاروباری طبقہ کا بھرپور احتجاج‘ حکومت کا ایس آر او 140 واپس لینے کا فیصلہ

لاہور )کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ چند دنوں میں ایس آر او 140واپس کر لے گی۔ انہوں نے اس امر کی یقین دہانی گزشتہ روز اسلام آباد میں و پیاف کے چار رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کرائی۔ وفد کی قیادت پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید کر رہے تھے۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ کاروباری طبقہ کی مشکلات کے پیش نظر حکومت نے ایس آر او 140واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پورا احساس ہے کہ کہ نجی شعبہ ملکی اقتصادیات کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے اس طبقہ کو ہر مرحلہ پر سہولت اور معاونت فراہم کرنا بے حد ضروری ہے - وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت انرجی کے بحران پر قابو پانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے - اس موقع پر وفد نے وزیر خزانہ کو ملک میں دگرگوں کاروباری حالات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس آر او 140کے نفاذ کے ذریعے درآمدات پر ود ہولڈنگ ٹیکس تین فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کرنے سے کاروبار کرنا سراسر گھاٹے کا سودا بن گیا ہے -

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...