پائپ لائن ایرانی بارڈر تک پہنچ چکی، 11 مارچ کو معاہدے کے بعد پاکستان میں بھی اس پر کام شروع کر دیا جائے گا: ایرانی قونصل جنرل

کراچی (ثناءنیوز) کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی نے کہا ہے کہ ایران گیس پائپ لائن ایرانی بارڈرز تک پہنچ چکی ہے اور 11 مارچ کو ہونے والے معاہدے کے بعد پاکستان میں بھی اس پائپ لائن پر کام شروع کر دیا جائے گا،ایران سے آنے والی پائپ لائن سے جو گیس پاکستان کو ملے گی اس سے پاکستان کی ایک تہائی انرجی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔ وہ بدھ کی دوپہر ایف پی سی سی آئی میں پاکستان ایران بزنس کونسل برائے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے چیئرمین طارق سعید کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میںتاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر طارق سعید، بیگم سلمیٰ احمد، میاں ناصرحیات مگوں، عبدالہادی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا ایران عالمی اقتصادی پابندیوں کے باوجود دنیا بھر کے ممالک سے درآمدات و برآمدات کرنے کا تجربہ رکھتا ہے، ایران بھارت سے بھاری مقدار میں دو طرفہ تجارت کر رہا ہے اور بھارت کو آئل سپلائی کرتا ہے اور بھارت سے اپنی ضرورت کے مطابق اشیا درآمد کر لیتا ہے تاہم ہماری خواہش ہے پاکستان کے ساتھ ایک کرنسی میں تجارت ہوتاکہ دوطرفہ تجارت بڑھ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر بہت پریشر ہے اور پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں لیکن ہم ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ہر طرح کی پابندیوں سے نمٹ سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...