ہنزہ (اے پی پی) کسٹم کے ا سسٹنٹ ڈائریکٹر مبین نے کہا ہے پاکستان اور چین کی حکومتیں خنجراب بارڈر یکم اپریل سے کھولنے پر متفق ہو گئی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جیسا کہ خنجراب بارڈر 15 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر واقع ہے ۔اور اسے ہر سال سردیوں میں شدید برف باری کی وجہ سے بند کر دیا جاتا ہے۔، دونوں حکومتوں نے روڈ کو کھولنے کی سالانہ تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے یکم مئی کے بجائے یکم اپریل سے کھولا جائے گا۔ اس ضمن میں ضروری اقدامات کر دیئے گئے ہیں۔