فیروز والا (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک میں شہریوں نے جدوجہد کرنے کے بعد بردہ فروش خاتون کو اغوا شدہ دو سالہ بچے سمیت پکڑ لیا۔ پولیس کے حوالے کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ابوالخیبر کوٹ عبدالمالک میں محنت کش نور محمد پٹھان کا دو سالہ بچہ غلام مرتضیٰ گھر میں کھیل رہا تھا کہ اسے ایک خاتون نے اغوا کر لیا اور بھاگ گئی۔ لوگوں نے اس واقعہ پر خاتون منظوراں بی بی کو پکڑ کر اس کے قبضہ سے اغوا شدہ بچہ بھی بازیاب کر لیا۔ بعد میں شہریوں نے خاتون بردہ فروش کو فیکٹری ایریا پولیس کے حوالے کر دیا۔