گوجر خان میں گھریلو تنازع نے بسا بسایا گھر اجاڑدیا، بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ بھائی اور دوبہنوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا.

قتل کی یہ لرزہ خیز واردات گوجرخان کے گاؤں موہڑہ جنجوعہ میں پیش آئی. پولیس کے مطابق محمد آزاد نامی شخص کی بیوی روٹھ کر اٹھارہ سالہ بیٹےعثمان کے ہمراہ اپنے میکے چلی گئی. معمولی رنجش پر آج صبح عثمان اپنے خالہ زاد کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی. جس کے نتیجے میں پینسٹھ سالہ محمد آزاد بڑا بھائی قدیر حسین اوربہن عائشہ موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری بہن آصفہ شدید زخمی ہوگئی. آصفہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسی۔

ای پیپر دی نیشن