وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے نو مارچ کو دورہ اجمیرشریف سے قبل درگاہ حضرت معین الدین چشتی اجمیری کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

Mar 07, 2013 | 14:49

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اجمیرشریف کے دورے پرصوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دیں گے۔ وزیراعظم کی اجمیرشریف آمد کے موقع پرخاطرخواہ سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی آمد سے مزارخالی کرالیاجائے گا جبکہ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار وردی اور سادہ لباس میں تعینات ہوں گے۔ بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید کا کہناہے کہ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہ مکمل طور پر نجی دورہ ہے۔ اوروہ کسی بھارتی سیاسی رہنما سے ملاقات نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں