عمران خان نے پارٹی ٹکٹ کےلیے ایمانداری کی شرط رکھ دیں. کرپٹ اور بینک نادہندگان کو الیکشن کےلیے ٹکٹ نہیں دیں گے، چاہےاس حلقے کی سیٹ کیوں نہ چھوڑنی پڑے.

Mar 07, 2013 | 15:12

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ گزشتہ دس ماہ سے پارٹی گراف نیچے آیا ہے. تاہم اس کی وجہ کارکنوں کی پارٹی الیکشن میں مصروفیت ہے. عمران خان کا کہنا تھا کہ نون لیگ نے کون سا تیرمارا ہے جس کی وجہ سے ان کاگراف اوپر گیا ہے. حقیقیت اس سے بالکل مختلف ہے ،،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں احکومت کی ناکامی کےباعث کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے. تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی ان کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہے. حکمرانوں نے اپنی کرپشن سے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کسی حلقے سے صحیح امیدوار نہیں ملا تو وہ کرپٹ اورڈیفالٹرشخص کو ٹکٹ دینے کےبجائےاس حلقے میں نشست کو خالی چھوڑنا بہتر تصور کریں گے. نگران وزیراعظم کے نام کے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد کل تک نام حکومت کو نام دے دیں گے.

مزیدخبریں