چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،مقدمے میں پیش رفت نہ ہونے پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو تحقیقات کی نگرانی کی ہدایت کی ،ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی محمد مالک نے عدالت کوبتایا کہ شاہ رخ جتوئی کوفرار کرانےمیں سی آئی اے دو افسر بھی ملوث ہیں،جن کی بلاول ہاؤس میں پروٹوکول پرڈیوٹی ہے،ان کاکہنا تھا کہ ایک افسرواسع اخترنے اٹھائیس فروری کو ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سی آئی اے کے متعلقہ افسروں کو بلا کرتفتیش کیوں نہیں کی گئی ،انہوں نے متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور کہا کہ اپنے آپ کو بند گلی میں کھڑا نہ کریں،اور یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کوئی بھی قانون سےبالاتر نہیں ہے،کیس کی مزید سماعت اٹھارہ مارچ کو ہوگی