خوشبوؤں کے شہرپیرس میں ماڈلز جب لبنانی ڈریس ڈیزائنرعلی صاب Elie Saab کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہن کر ریمپ پر آئیں توان کے لباس میں نسوانی کے علاوہ مردانہ امتزاج کو اپنایا گیا تھا،اس کے علاوہ ان ڈریسز میں مشرقی رنگ کو بھی فوقیت دی گئی تھی،اس کلیکشن میں ڈیزائننگ کے لیےجدت اور دلکشی کے عنصر پر خاص طور پر زور دیا گیا تھا،ماڈلز جب جمپ سوٹ، ہائی ویسٹ ٹراؤزر اور ریشمی شیفون بلاؤزز میں ریمپ پر آئیں تو سب لوگ ستائشی نگاہوں سے دیکھتے رہ گئے