مصر کے شہر قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کے وزراء کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ عرب لیگ کے آئندہ اجلاس میں شام کے حکومت مخالف باغیوں کو نمائندہ بھیجنے کی دعوت دی جائے، دو برس پہلے بشارالاسد کی پالیسیوں کی وجہ سے عرب لیگ نے شام کی رکنیت کومعطل کیا تھا،وزراء اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام رکن ممالک شام میں حکومت مخالف باغیوں کو اسلحہ اور معاونت فراہم کریں،شام میں ہونے والی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی کی وجہ سے ستر ہزار لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں
عرب لیگ نے شام کی حزب اختلاف کو خالی ہونے والی نشست پراپنا نمائندہ بھیجنے کی دعوت دے دی
Mar 07, 2013 | 20:06