ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی نے آج بھی کراچی کو لہولہان کردیا، فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں دو رینجرز اہلکاروں سمیت چودہ افراد کی زندگی کے چراغ گل ہوگئے۔

Mar 07, 2013 | 22:11

کرائم رپورٹر

کراچی کےعلاقےبلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےدو افراد کو قتل اور دو کو زخمی کردیا۔ میوہ شاہ قبرستان سےرینجرزکے دواہلکاروں اعجاز اور منیر کی لاشیں ملیں، رینجرزحکام کے مطابق دونوں اہلکاروں کو گزشتہ روز لیاری سےاغوا کیا گیا تھا، چند روز قبل بلوچستان کے علاقے پنجگور اور باران سےاغوا کیے گئے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں اورنگی ٹاؤن خیرآباد سے برآمد ہوئیں۔ جن کی شناخت افتخار اورمقبول کے نام سے کی گئی ہے۔ بلدیہ ٹاون کےعلاقےمواچھ گوٹھ میں دہشت گردوں نے بس میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے زاہد نامی شخص جاں بحق ہوگیا،،،ملیرکھوکھراپار میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پینتالیس سالہ علیم کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ڈیفینس کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پچاس سالہ محمد سلیم کیانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پاک کالونی ریکسر لائن سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی، مقتول کوتشدد کے بعد فائرنگ کرکےہلاک کیاگیا، سٹیل ٹاؤن سے بھی ایک لاش ملی ہے، جب کہ گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں بھی مسلح افراد نے ایک پولیس اہلکارکوموت کےگھاٹ اتاردیا،ادھر لانڈھی تین نمبر پر شہریوں نے ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار تین ملزمان نے عثمان نامی شخص کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی تاہم گولی پستول میں پھنس جانےکےباعث دو ملزمان گھبرا کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان کے ایک ساتھی کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

مزیدخبریں