آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں ایک سو اٹھاون ویں کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کے اندر اور سرحدوں پر سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاء کو امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جبکہ آرمی چیف نے اپنے حالیہ دورہ کراچی کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں بعض گروپوں کی جانب سے کراچی اور کوئٹہ میں فوج کی تعیناتی کےمطالبے اور آئینی تقاضوں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کے دوران حساس علاقوں میں فوج تعینات کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ضروریات بھی زیرغور آئیں۔ کانفرنس کو بتایا گیا کہ وزارت دفاع اور جی ایچ کیو اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔کانفرنس کے شرکاء نے پاک افغان سرحد کی صورتحال،شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں، فاٹا میں ترقیاتی کاموں اور کنٹرول لائن کی صورتحال پر بھی غور کیا۔
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک خصوصاکراچی میں امن و مان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔
Mar 07, 2013 | 22:29