لاہوراسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں گوجرانوالہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک لاکھ ملازمین کومستقل کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے الیکشن کے قریب ہی کیوں کیا ؟یہ فیصلہ دوسال پہلے کیوں نہیں کیا گیا؟صوبائی حکمران دراصل الیکشن سے قبل دھاندلی کرنا چاہ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے حکمران اپنا منشوردینے سے پہلے قوم کوپچھلے پانچ سالوں کا حساب دیں۔ چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ جاری ہے۔ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ یہ اچھل کود جاری رہے گی اورآئندہ دنوں میں اس میں مزید تیزی آئے گی تاہم ہمارے پاس تمام حلقوں میں مضبوط امیدوارموجود ہیں۔
پنجاب کے حکمران اپنا منشوردینے کے بجائے پہلے قوم کوگزشتہ پانچ سالوں کا حساب دیں۔ ان کا اصل نعرہ ہے،بدلہ لیا ہےپنجاب سے، بدلہ لیں گے پاکستان سے۔ نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہی
Mar 07, 2013 | 22:37