وزیر اعظم کا آئندہ ہفتے سینٹ کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے سینٹ کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے  وزیر اعظم نوا زشریف کو سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اجلاس  میں شرکت کرنے کے مطالبے سے آگاہ کیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم نے آئندہ چند  روز میں سینٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور سینٹ میں خطاب کیلئے تقریر تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔  وزیر اعظم آفس کے حکام نے حکومت کی معاشی پالیسیوں سمیت دیگر اہم اقدامات پر مشتمل تقریر کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذ رائع کے مطابق امکان ہے کہ وزیر اعظم  آئندہ ہفتے سینٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...