علی گیلانی پھر گھر پرنظربند

سرینگر (آن لائن) چیئرمین حریت  کانفرنس (گیلانی گروپ کے سربراہ)  سید علی گیلانی  کو سرزمین  کشمیر پر قدم رکھتے ہی ایک بار پھر گرفتار  کرکے گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ ترجمان حریت  ایاز اکبر کی جانب سے  بیان میں کہا گیا ہے کہ  سید علی  گیلانی طبی معائنہ کیلئے  20دن تک  نئی دہلی میں قیام  کے بعد گزشتہ  روز جونہی  سرینگر پہنچے  تو  بھارتی فورسز نے انہیں ائرپورٹ  پر ہی گرفتار کر لیا۔  ترجمان کا کہنا تھا کہ   بغیر کسی عدالتی حکمنامے کے علی گیلانی کی گرفتاری  اور گھر میں نظر بندی  غیر قانونی اور غیر اخلاقی  اقدام ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن