سرینگر (آن لائن) چیئرمین حریت کانفرنس (گیلانی گروپ کے سربراہ) سید علی گیلانی کو سرزمین کشمیر پر قدم رکھتے ہی ایک بار پھر گرفتار کرکے گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ ترجمان حریت ایاز اکبر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سید علی گیلانی طبی معائنہ کیلئے 20دن تک نئی دہلی میں قیام کے بعد گزشتہ روز جونہی سرینگر پہنچے تو بھارتی فورسز نے انہیں ائرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی عدالتی حکمنامے کے علی گیلانی کی گرفتاری اور گھر میں نظر بندی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام ہے۔
علی گیلانی پھر گھر پرنظربند
Mar 07, 2014