مذاکراتی کمیٹی کو چائے پر ٹرخا دیا گیا، مولانا سمیع الحق، یوسف شاہ نے اپنی جیب سے پائے، نہاری، چنوں سے ناشتہ کیا: نجی ٹی وی

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر اعظم ہائوس میں ’’پائے‘‘ سے ناشتہ کی خواہش لیکر جانیوالی طالبان مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو صرف چائے پر ٹرخا دیا گیا۔ مولانا سمیع الحق اور مولانا یوسف شاہ کو واپسی پر جیب سے میلوڈی فوڈ پارک میں پائے، نہاری اور چنوں سے ناشتہ کرنا پڑا۔ نجی ٹی وی کے مطابق طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کو ناشتے پر مدعو کیا گیا تھا تاہم وزیراعظم ہائوس نے طالبان مذاکراتی کمیٹی کو صرف چائے پر ٹرخا دیا گیا۔وزیراعظم ہائوس میں ناشتے کی میز پر سمیع الحق اور یوسف شاہ کے علاوہ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ علامہ طاہر اشرفی اور سید احمد شاہ بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن