پشاور (آئی این پی) خیبر پی کے اسمبلی نے ڈسٹرکٹ کونسل فنڈ کی پراجیکٹ کمیٹیوں کے ذریعے استعمال سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔ منور خان نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا تھا سابقہ ادوار میں چیف منسٹر ڈائریکٹریٹ ڈسٹرکٹ فنڈ اور تعمیر سرحد فنڈ پراجیکٹ کمیٹیوں کے ذریعے ہوتے تھے اس ضمن میں پراجیکٹ کمیٹیوں کا طریقہ کار دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ فنڈ شفاف طریقے سے استعمال ہو۔