واربرٹن (نامہ نگار) واربرٹن میں سرکاری ملازم کی بیٹی کامرس کالج کی طالبہ کو اغوا کر کے مختلف شہروں میں لے جا کر متعدد نوجوان زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ڈیڑھ ماہ بعد بر آمد ہونیوالی20 سالہ (ع، ش) نے مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان دیتے ہوئے بتایا وہ واربرٹن گاؤں کی رہائشی ہے اسے 11 دسمبر کو ماموں کے گھر جاتے ہوئے ناصر نے گن پوائنٹ پر اغوا کر کے کار میں بٹھایا جسمیں، خلیل، انور اور یوسف موجود تھے جو نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ملزمان یوسف، خلیل انور اور ناصر وغیرہ کئی روز تک میرے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔کئی روز بعد منیر اور عامر آئے جو کسی اور شہر لے گئے اور جاوید اقبال کے حوالے کر دیا جس نے کئی روز اپنے پاس رکھا اور پھر چکوال لے گئے جہاں پر ایک شخص کامران سے رقم لے کر اسکے حوالے کر دیا پھر لاہور لا کر ایک وکیل کے ذریعے کاغذات پر دستخط کروائے اور تصاویر بناتے رہے۔ واربرٹن پولیس نے مغویہ کو برآمد کر کے چار ملزمان ناصر، کامران، جاوید اقبال اور شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او ننکانہ عبدالغفار قیصرانی نے واربرٹن پولیس کو اس کیس میں ملوث دیگر تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واربرٹن: مغویہ طالبہ ڈیڑھ ماہ بعد برآمد، مختلف شہروں میں زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا، 4 ملزم گرفتار
Mar 07, 2014